قلم رو

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ملک، سلطنت، عملداری، مملکت۔ "ان میں اپنے وقت کی سب سے بڑی قلمرو کے رفیع الشان دارلحکومت کا اکّا دکّا کا کہیں بھی ذکر نہیں ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، دنیا کا قدیم ترین ادب، ٦٣٩:٢ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قلم' کے ساتھ فارسی مصدر 'رفتن' سے مشتق صیغہ امر 'رو' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٩ء میں "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ملک، سلطنت، عملداری، مملکت۔ "ان میں اپنے وقت کی سب سے بڑی قلمرو کے رفیع الشان دارلحکومت کا اکّا دکّا کا کہیں بھی ذکر نہیں ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، دنیا کا قدیم ترین ادب، ٦٣٩:٢ )

جنس: مؤنث